ابنا: ذرائع کےمطابق متحدہ عرب امارات نے نو افراد کوگرفتار کیا ہے جو القاعدہ کے لئے فنڈ اکٹھا کررہے تھے اور نوجوانوں کو شام میں جنگ کے لئے جانے کی ترغیب دلارہے تھے۔ اس گروہ کے دو افراد پر الزام ہے کہ وہ اپنے نظریات کی ترویج، نئے دہشتگردوں کی بھرتی کے لئے ایک نئی سائٹ قائم کی ہے اور القاعدہ کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں خبریں اور رپورٹیں شائع کررہے تھے۔ متحدہ عرب امارات نے ان افراد کی گرفتاری کے وقت، ان کی شہریت کے بارے میں تفصیلات نہيں بتائي ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ افراد شام میں القاعدہ سے متعلق النصرہ دہشتگردگروہ کے لئے رقم اکٹھا اور ان کے لئے نئے افراد بھرتی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
.......
/169